بھٹکل:26؍مارچ (ایس اؤ نیوز)بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر کے طورپر شریمتی ممتا دیوی جی ایس نے اپنا چارج سنبھالا۔ اب تک ساجد ملا کارگزار اے سی کے طورپر خدمات انجام دے رہے تھے۔
اس موقع پر کرناٹکا راجیا سرکاری نوکررا سنگھا بھٹکل کے عہدیداران اور ممبران نے خیر سگالی ملاقات کرتےہوئے ان کو گلدستہ پیش کرتے ہوئے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔سنگھا کے صدر موہن نائک، سکریٹری گنیش ہیگڈے ،ریاستی کمیٹی کے ممبر پرکاش شرالی ، خازن شریمتی ودیا ہیگڈے ، شمس الدین ، واسو دیو موگیر، سنیل کوچریکر وغیرہ موجود تھے۔